ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار

کراچی / مانسہرہ: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں کمسن بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم کو خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عرب مہر نے بتایا کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو قائد آباد کے علاقے سے 7 سالہ منیبہ کی لاش ملی تھی جسے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کرتے ہوئے مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جس میں ملزم شیر رحمٰن عرف کاکا منے واردات کا ملزم نکلا جو کہ واردات کے بعد موقع سے فرار ہو کر ڈسٹرکٹ ماہنسرہ خیبر پختونخوا چلا گیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس ملزم کے تعاقب میں رہی اور اس کی تمام تفصیلات سے خیبر پختونخوا پولیس سے بھی شیئر کیں اور انھوں ںے کمسن منیبہ کو اغوا کے بعد زیادتی اور اسے قتل کرنے میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی اطلاع ملنے پر کراچی سے انویسٹی گیشن کی ٹیم روانہ ہوگئی ہے جو کہ ملزم کو اپنی تحویل میں لیکر واپس کراچی پہنچے گی جس کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں