ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سُپر ماڈل حسنین لہری کی گاڑی کو اٹلی میں خطرناک حادثہ

اٹلی: پاکستانی سُپر ماڈل حسنین لہری کی گاڑی کو اٹلی کے املفی کوسٹ میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیشن ماڈل حسنین لہری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے مداحوں کو اطلاع دی ہے کہ وہ اٹلی کے املفی کوسٹ میں خوفناک کار حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

حسنین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ان کی جان بھی جا سکتی تھی تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گئے انہوں نے اپنی جان بچانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

Hasnain Lehri survives terrible accident in Amalfi Coast, Italy

انہوں نے حادثے کا شکار اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری جان بچ گئی۔ حادثے کا اثر بہت برا تھا، یہ املفی کوسٹ کے سب سے اونچے مقام پر ہوا، میں نے سوچا کہ یہ میری جان ضرور لے گا لیکن معجزانہ طور پر میں بچ گیا۔ میں آج آپ کو  یہ بتانے کے لیے موجود ہوں کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں۔ الحمدللہ ہر چیز کے لیے۔‘

یاد رہے کہ حسنین لہری کا شمار پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ٹاپ ماڈلز میں کیا جاتا ہے وہ مقامی اور بین الاقوامی فیشن برانڈز کے لئے ماڈلنگ کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں