ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

شیخ رشید نے ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد ہو نے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے،شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ، آصف زرداری نےکوئی شکایت نہیں کی، تیسر ے فریق کی شکایت پرمقدمہ بنا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل میں ہوں، اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں، مچلکے جمع کرانے کے لیے تیار ہوں لہذا ضمانت منظور کی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 13فروری کو ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں