ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا کوہلو میں پاک فوج کے دو افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

 اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد امن کیلئے ہماری کوششوں کو سبوتاژ نہیں کر سکتے،پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

 وزیراعظم نے کوہلو میں پاک فوج کے دو افسران کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

 شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، دہشت گرد امن کیلئے ہماری کوششوں کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں شہید ہونے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں