کراچی: ممتاز اداکار اور معروف ہدایت کار ضیاء محی الدین کے انتقال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اُن کی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے، اداکارہ نے ملک میں فنون کی خدمات پر ضیاء محی الدین کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Lost a great.. Rest in peace Sir.
Thank you for the innumerable ways you have been of service to the arts of this country.إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ#ZiaMohyeddin 🕊️♥️ pic.twitter.com/BljyJrjnK5
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 13, 2023
عدنان صدیقی نے لکھا کہ فنون کی دنیابراڈ کاسٹنگ کی لیجنڈ، اداکار اور تھیئٹر ڈائریکٹر کو الوداع کہتی ہے، جس طرح ہم ان کی زندگی اور فن پر خوش کا اظہار کرتے ہیں اسی طرح ہم ان کے نقصان پر سوگوار ہیں، انہوں نے ہمارے کلچر پر بے پناہ اثر ڈالا ہے۔
It’s with great sadness sorrow that I announce my grand uncle, the Great Legendary Zia Mohyeddin passing on. Zia sb died at 6:15 am after a brief illness. Please remember him in your prayers. Inna lillah hai wainna alaihay rajeoon. He has left a huge void…🇵🇰 pic.twitter.com/c5x7Dt1tH8
— salman ahmad (@sufisal) February 13, 2023
جنون گروپ کے گٹارسٹ اور شاعر سلمان احمد نے اپنے ٹویٹ میں مداحوں ضیاء محی الدین کے انتقال کی خبر دی اور ان کے لئے دعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ ضیاء صاحب کا خلا پر نہیں ہوگا۔
A body of work comprising of 67 years.Teacher,actor,writer,director,lyricist,orator, being Pakistani Tv’s first real host/anchor to that immaculate command on urdu English.
RIP Zia sahab. pic.twitter.com/P9M7bL7vUX— vasay chaudhry (@vasaych) February 13, 2023
واسع چوہدری نے بھی اپنی ٹویٹ میں ضیاء محی الدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ان کام 67 برس پر محیط ہے، وہ پاکستانی ٹی وی کے سب سے پہلے حقیقی میزبان تھے اور ان کو اردو اور انگلش پر بے پناہ عبور حاصل تھا۔
You will be missed Sir #ZiaMohyeddin i feel privileged that i had chance to learn from him in #NAPA 2005/2006 he was perfectionist a very cultured person, legendary theatre actor director above all extra ordinary storyteller/narrator pakistan ever witnessed.
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 13, 2023
فلمساز نبیل قریشی نے لکھا کہ مجھے یہ سعادت حاصل ہے کہ میں نے ناپا میں ان سے کچھ سیکھا ہے، وہ بہت مہذب انسان اور کمالیت پسند تھے، پاکستان میں ان سے زیادہ عمدہ کہانی سنانے والا نہیں آیا۔
Alvida Zia Sahab! Inna Lillahe wa Inna elehe Rajeoon. pic.twitter.com/WP9DclVPFB
— Imran Abbas (@ImranAbbas) February 13, 2023
اداکارہ عمران عباس نے لیجنڈری صدا کار کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’الوداع ضیاء صاحب‘ جبکہ عثمان خالد بٹ نے ٹویٹ میں لکھا ’ ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا‘۔
Inna lillahi wa inna ilayhi raji’un.
Truly the end of an era.#ZiaMohyeddin— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) February 13, 2023