ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلے نے صرف ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے: پرائس

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ زلزلے نے صرف ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ زلزلے کے مناظر نے ہمیں شدت سے متاثر کیا ہے اور ہم انسانوں کی مدد کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے زلزلے کی تباہ کاریوں اور انسانی جانی نقصان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس زلزلے نے ترکیہ اور شام کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ ہم نے ترکیہ اور شام میں امدادی کاموں کے ساتھ تعاون کے لئے اضافی سامان اور وسائل مختص کئے ہیں ۔  ہم، مشکل حالات میں اور دن رات کا فرق کئے بغیر کام میں مصروف انسانی امدادی ٹیموں اور تلاش و بچاو کی ٹیموں کے ایثار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ سے بیرونی امداد کو گزرنے کی اجازت دینے اور شام میں زلزلہ زدگان کو بین الاقوامی برادری کی امداد پہنچانے کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ "یہ سیاسی نہیں انسانی موضوع ہے۔ بیرونی ممالک سے جتنی زیادہ مدد علاقے میں پہنچے گی اتنی زیادہ زندگیاں بچیں گی۔ ہم دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ ترک اور شامی عوام کی مدد کی خاطر جو بن پڑتا ہے کریں”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں