ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت سے وزیر خزانہ کی ملاقات، آئی ایم ایف مذاکرات سے آگاہ کیا

briefed

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے لیے تمام طریقوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کے لیے حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ریاستِ پاکستان حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کے ساتھ کی جانے والی تمام شرائط کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے اضافی روینیو جمع کرنا چاہتی ہے۔

صدر عارف علوی نے تجویز دی کہ اس اہم معاملے پر پارلیمان کو اعتماد مین زیادہ مناسب ہوگا اور اس ضمن میں فوری طور پر پارلیمان کا اجلاس طلب کیا جائے تاکہ بغیر کسی تاخیر کے بل کو عمل میں لایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں