ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی حکام سے ملاقات میں مختلف معاملات پر پارٹی کا مؤقف بھی پیش کیا، فواد چوہدری

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کا مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کو پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کیخلاف دہشتگردی اور توہینِ مذہب کے قوانین کے غلط استعمال پر پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ 

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکی حکام سے ملک میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال  ہوا اور سیاسی صورتحال اور مختلف معاملات پر تحریک انصاف کا مؤقف بھی پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقاتیں برابری اور عوام کی بہبود پر مبنی تعلقات کی باہمی خواہش کا حصہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں