ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، ایف بی آر ٹیم کا شوگرمل پر چھاپہ، ملازمین گرفتار

فیڈرل بور آف ریونیو کی ٹیم نے غیرقانونی طور پر چینی تیار کرنے والی نجی شوگر مل پر چھاپہ مارکر ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چھاپہ چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور کی نگرانی میں مارا گیا، جس کے دوران ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر تیار ہونے والی چینی قبضے میں لے لی اور چینی کی تیاری میں ملوث شوگر ملز ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے پنجاب اور سندھ کی شوگر ملوں میں بغیر ٹیکس اسٹمپ چینی پکڑنے کے لئے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو شوگر ملوں پر نظر رکھی ہوئیں ہیں جبکہ ان ٹیم ممبران کے اوپر بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نظر رکھی ہوئی ہے۔

ایل ٹی او ایف بی آر نے واضح کیا کہ  ٹیکس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔ تاجر بھی بغیر اسٹیمپ چینی کی بوریاں نہ خریدیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز سے حراست میں لئے گئے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج  کرادی گئی ہے جبکہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں