ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق ایڈووکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف ایڈوکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہیں کیا گیا، نہ ہی عدالت کو اس متعلق آگاہ کیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ یکم مارچ تک درخواست سے متعلق جواب جمع کرایا جائے۔

درخواست گزار فائق علی جاگیرانی نے موقف اپنایا تھا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور منیب بٹ نے میرے پیشے وکالت پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میں منیب بٹ کیخلاف درخواست جمع کرائی ہے اور ایف آئی اے منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں