ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نے مونس الہٰی کو 20 فروری کو طلب کرلیا

لاہور:نیب نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

 نیب لاہور کی جانب سے مونس الہی کو 20 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مونس الہی کو سابق وزیراعلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور مواصلات اور تعمیرات کے ٹھیکوں اور لین دین میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی ویز ڈویژن کے ٹینڈرز میں بھی کک بیکس ملتی رہی، کیس میں مونس الٰہی سے تفتیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں