ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ؛ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو 9 اپریل کو دونوں صوبوں میں عام انتخابات کروانے کی ہدایت کی ہے۔ صدر ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے لیے آئینی اختیار کا استعمال کیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس معاملے کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کے اقدام کا آئینی طور پر جائزہ لینے کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو جوابی خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتا اور اپنا کام آئین و قانون کے مطابق خوش اسلوبی سے انجام دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں