ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، کلفٹن میں قائم اپارٹمنٹ میں لفٹ گر گئی

  کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 4 کے قریب اپارٹمنٹ کی لفٹ گرنے سے 02خواتین سمیت02 مرد ذخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے بلاک چار کے قریب اپارٹمنٹ کی لفٹ گرنے کا واقعہ رات گیارہ بجے اُس وقت پیش آیا جب اُس میں دو خواتین سمیت چار لوگ سوار تھے۔

لفٹ بالائی منزل سے سیدھی نیچے کی طرف آگئی جس کے نتیجے میں اندر موجود چاروں لوگ معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے کلفٹن میں ہی قائم نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں