عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے حق ادا کردیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا، قیمتی اشیاء پولیس نے چوری کیں، آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، فون کے پاسورڈ پولیس کو دےدیےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
23 فروری کو مری جاؤں گا، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی، صدرعارف علوی نے اپنا حق ادا کردیاہے، ملک میں انتخابات نہیں ہونے تو خانہ جنگی ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ 22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیارہوں، معلوم نہیں انتخابات ہوتےہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہےگا۔