ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعبان کا چاند نظر آ گیا، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

اسلام آباد: ماہ شعبان المعظم 1444ھ کا چاند نظر آ گیا ہے، اس سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ اعلان کردیا۔

ماہ شعبان المعظم1444ھ کا چانددیکھنے کے لیے چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سے سید مشاہد حسین خالدنے انجام دیے جب کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین،محکمہ سپارکوسے غلام مرتضیٰ، محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹرسردار سرفراز ٹیلی فون کے ذریعے رابطے میں تھے۔

مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے جو اراکین اور علما شریک ہوئے ان میں مفتی محمد اقبال نعیمی، علامہ سجاد حسین نقوی، مفتی عبد السلام جلالی، مولانا ابو بکر صدیق حنیف،محکمہ موسمیات سے راشد بلال و دیگرعلما میں مولانا عابد اسرار،پیرسید عمر فاروق شاہ،مولانا بلال احمد گولڑوی شامل تھے۔

ان کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے، جس میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران، فنی ماہرین اور دیگر علما نے شرکت کی۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہااور کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا۔پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جن میں اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ،بٹل،بہاولپور،ملتان،گلگت ودیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شعبان المعظم 1444ھ22 فروری2023ء بروزبدھ کو ہوگی۔

اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت،مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اورترکی و شام میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت و بلندی و درجات کے لیے اور ہزاروں زخمیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں