ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت جان لے الیکشن کروا کر ہی جان چھوٹنی ہے،چودھری پرویز الہی

stay in its time

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے جیل بھرو تحریک آئین کے تحفظ اور انتخابات کے لیے ہے، حکومت جان لے الیکشن کرواکر ہی جان چھوٹنی ہے۔

جیل بھرو تحریک کے آغاز پر ایک بیان میں چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کرکے حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ، عمران خان کی کال پر عوام اور پارٹی کارکن جیلوں میں جانے کیلئے تیار ہیں ۔

پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ آئین سے کھیلنے والے حکمران اپنے لیے خود آرٹیکل 6 کی راہ ہموار کررہے ہیں ، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں یہی خوف پی ڈی ایم ۔ کو الیکشن سے روکے ہوئے ہے ،ان کاکہنا تھا کہ آئین کے تحفظ کی جدوجہد میں قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں