ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی بی کالونی کی اراضی خالی کرانے کا حکم واپس لے لیا

  کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیر الہی بخش (پی آئی بی) کالونی ٹرانس لیاری کی 21 ہزار 800 اسکوائر یارڈ زمین کی ملکیت کے تنازع پر بڑا ریلف دیتے ہوئے 6 فروری 2022 کا حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے جگہ درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم واپس لے لیا۔

ہائیکورٹ میں پیر الہی بخش  کالونی ٹرانس لیاری کی 21 ہزار 800 اسکوائر یارڈ زمین کی ملکیت کا تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علاقہ مکینوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔ عدالت نے اپنے 6 فروری 2022 کا حکم نامے میں ترمیم کردی۔ عدالت نے جگہ درخواستگزار کے حوالے کرنے کا حکم واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے 6 فروری کو ناظر سندھ ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ اراضی کا قبضہ درخواست گزار کو دیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ اگر ناظر سندھ ہائیکورٹ کو پولیس کی مدد لینے پڑی تو کی جائے۔

علاقہ مکینوں نے فوری سماعت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ  عدالت نے درخواست گزار کو 21 ہزار 800 اسکوائر یارڈ کی متبادل جگہ دینے کا حکم دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر ہوسکے تو 13 کروڑ سے زائد کی رقم بمعہ سود بھی ادا کی جائے۔

عدالت نے متبادل جگہ سید محمد اشرف الدین کے قانونی ورثا کو دینے حکم دیا تھا۔ پی آئی بی کالونی میں مذکورہ اراضی پر 178 سے زائد پکے مکانات تعمیر ہوچکے ہیں۔ ناظر سندھ ہائیکورٹ نے تمام رہائشیون کو جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گیے تھے۔ عدالت نے 1986 میں زمین سے متعلق محمد اشرف الدین کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ عدالت نے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں