ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میمن گوٹھ میں قائم 3 ایگریکلچر فارمز پر ڈکیتی کی بڑی واردات

کراچی: میمن گوٹھ لنک روڈ پر قائم 3 ایگریکلچر فارمز پر ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں کے گروہ ںے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے سولر پینلز، انورٹر، بکرے، بکریاں، بیٹریاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات ک مطابق میمن گوٹھ کے علاقے لنک روڈ پر قائم 3 ایگریکلچر فارمز پر ایک درجن کے قریب ڈاکوؤں نے منگل کی شب دھاوا بول کر وہاں پر موجود عملے کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا جس کے بعد ڈاکوؤں نے 5 گھنٹے تک وہاں پر نصب لاکھوں روپے مالیت کے 100 سولر پینلز، انورٹرز، بیٹریوں کے علاوہ بھاری مالیت کے درجنوں بکرے و بکریوں سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان عملے سے موبائل فونز اور نقدی بھی چھین کر لے گئے جبکہ ڈاکو عجلت میں دیگر سولر پینلز لیجانے میں ناکام رہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او میمن گوٹھ اکرم آرائیں نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انھوں ںے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور لوٹے جانے والے سامان کی برآمدگی کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے جسے جلد برآمد کرلیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں