ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاوید اختر کے بیان سے پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے، علی ظفر

 لاہور: نامور پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ جاوید اختر کے متنازعہ بیان سے ہم پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ کوئی شخص اپنے ملک کے خلاف بیان کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور دلوں کو جوڑنے کیلئے منعقدہ پروگرام میں ایسے بیان کو نہیں آنا چاہئے تھا۔

fff

 

علی ظفر کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے لوگوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فیض میلے میں موجود نہیں تھا اور وہاں جو کہا گیا مجھے اس کے متعلق دوسرے دن علم ہوا تھا۔

alizafar 1

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے حقائق کی مکمل تصدیق کرلیا کریں، مجھے آپ کی محبت اور تنقید دونوں کا احترام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں