ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رحیم یارخان میں بس دوسری گاڑی کے مسافروں پر چڑھ دوڑی، 6 جاں بحق

رحیم یار خان: موٹر وے ایم فائیو پر ایک مسافر بس دوسری گاڑی کے مسافروں پر چڑھ دوڑی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹھل خیر محمد تھانہ رکن پور کی حدود میں پیش آیا جب ٹائر پھٹنے سے مسافر وین الٹ گئی جس کے زخمی مسافروں کو نکلنے کی کوشش جاری تھی کہ پیچھے سے آنی والی مسافر بس متاثرہ مسافروں پر چڑھ گئی۔

موٹر وے پولیس نے بتایا کہ مسافر بسیں فیصل آباد سے سیون شریف جا رہی تھیں جبکہ حادثے میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان کے علاقے رکن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں