واشنگٹن:امر یکا نے کہا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے باعث گزرے برسوں میں بہت سے پاکستانیوں نے جان گنوائی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے دہشتگردی کے خلاف مفادات مشترک ہیں۔ پاکستان سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ 2 دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں سرفہرست ہے، پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات اور دیگر شعبوں میں تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
