ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شادی شدہ رشتے دار خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

  کراچی: سائٹ اے تھانے کی حدود میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے اس کے رشتے دار ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے تھانے نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم عامر نے اپنی خاتون رشتہ دار سے زیادتی کی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جس میں مدعی کا کہنا تھا کہ میں کام پر گیا ہوا تھا تو ملزم عامر میرے گھر پر آیا اور میری بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو منگھوپیر سے گرفتار کیا ہے۔

ابتدائی طور پر عامر نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے جبکہ خاتون کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں