نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں روس سے یوکرین سے اپنی افواج فوری واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دیرپا امن پر زور دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے سے قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک خصوصی اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں روس سے یوکرین سے اپنی افواج فوری واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ووٹنگ میں 141 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس اور دیگر چھ ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے ماسکو کریڈٹ بینک سمیت 22 روسی شخصیات اور 83 اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔امریکا نے واضح کی ہے کہ پابندیوں کا مقصد اسے یوکرین میں ایران کے ڈرون استعمال کرنے سے روکنا ہے، جبکہ امریکی پابندیاں یورپی ممالک خاص طور پرسوئٹزرلینڈ میں افراد اور کمپنیوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔
امریکا نے معدنیات، فوجی سازوسامان کے شعبوں میں روسی کمپنیوں اور افراد کے ساتھ ہی یورپی ممالک کے 30 افراد اور کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ان پر پابندیوں کو روکنے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
