ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں نے دین کو کرآئی ایم ایف کی غلامی اپنائی، راشد نسیم

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی، معاشی، ماحولیاتی بحران ہے، حکمرانوں نے دین حق کو چھوڑ کرقرض پر کھڑی سرمایہ دارانہ معیشت اورآئی ایم ایف کی غلامی اپنائی، جس سے مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی کی صورت تباہی کا سامنا ہے۔

راشد نسیم نے کہاکہ جماعت اسلامی عام سیاسی جماعتوں کی مانند نہیں ہے، اسکا کردار،عمل، طریقہ کار اطاعت رب پر کھڑا ہے۔آزمائی ہوئی سیاسی جماعتوں نے پورے ملک اور عوام کو دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستا کا مزید کہنا تھاکہ جماعت اسلامی کی دعوت اسلامی انقلاب کی ہے جو زندگی کے تمام دائروں پر محیط ہے۔ اعلیٰ اخلاقی اقدار و صفات کی بدولت جماعت اسلامی دلوں میں جگہ بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی صرف پرچم اور نعروں کا نام نہیں بلکہ یہ ایک مکمل نظریاتی دینی جماعت ہے جسمیں صرف اللہ کی رضا اور دین کو قائم کرنے کے لیے لوگ شامل ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں