ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، شرح سود میں مزید اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، حسین محنتی

their rights

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرشرح سود میں مزید اضافہ سے نہ صرف ملک میں مہنگائی وقرضے بڑھیں گے بلکہ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ  گردشی قرضہ 750 ارب سے متجاوزہوگیا دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے مگر حکمراں ٹولہ اب بھی اپنی روش کو تبدیل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ سودی نظام معیشت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی، بیروزگاری،بدامنی اور قرضوں کے جال میں پھنس کر زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا ہوچکے لیکن حکمران اشرافیہ اور مقتدرقوتوں کو ملک اور قوم کی مفاد کے بجائے اپنی حکمرانی کو طول دینے میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب پاکستان بنا تب ہمارے بڑوں نے بتایا کہ ہم مسجد اللہ کا گھر بنارہے ہیں لیکن آج ہمارے اوپر ایسے نااہل، کرپٹ، ظالم حکمران مسلط ہوئے ہیں جنہوں نے کلمے کے نام پر وجود میں آنے والی مملکت خداداد کو لوٹا، اسلامی قوانین کا مذاق اڑایا اور سود کو عام کیا ہے ۔

محمد حسین محنتی  نے مزید کہا کہ دنیا کی زندگی کااصل حاصل مقصد اخروی کامیابی ہے اللہ تعالیٰ نے دنیا میں مال ودولت، اہل وعیال، کاروبار سمیت دیگر چیزوں کو پرکشش بناکر انسان کی بہت بڑی آزمائش کی ہے کہ میرا بندہ دنیاوی چیزوں سے دل لگاکر اپنے اصل مشن کو بھول جاتا ہے یا دنیا کے ساتھ آخرت کی کامیابی اورمیری زمین پر میرے دیئے ہوئے نظام کے مطابق زندگی گذارتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بار بار قرآن پاک میں اہل ایمان کو مخاطب کرکے فرمایا کہ قران مجید کی تعلیمات اور رسولۖ کے اسوہ حسنہ کو اپنا ماڈل بناکر پیش کیا ہے ،صحابہ روشن ستارے ہیں جن کی پیروی کرنے سے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی۔جماعت اسلامی کی دعوت عظیم دعوت اور عظیم الشان جدوجہد کا نام ہے ۔

محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ کراچی میں نعمت اللہ خان،عبدالستار افغانی کی محنت اور حافظ نعیم الرحمن کی جدوجہد کراچی کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی بدولت جماعت اسلامی کو بڑی کامیابی ملی ہے اب اندرون سندھ وڈیرہ شاہی، سرداری نظام اور کرپٹ افسر شاہی کیخلاف کمربستہ ہوکر میدان میں نکلنے کا وقت ہے۔ کارکن اور قیادت اس بڑے معرکے کیلئے تیار ہوجائیں کیوں کہ عوام بار بارآزمائے ہوئے سیاستدانوں کی ناقص حکمرانی کے نتیجے میں مہنگائی، بدامنی، بیروزگاری، معاشی تباہی کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں ہمیں بس ان تک اپنی دعوت پہنچانے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں