ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست بحال کرنے کی استدعا مسترد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست بحال کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار محمود اختر نقوی کی عدم پیشی پر بحالی کی درخواست مسترد کر دی، درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اس سے قبل وزیرِ اعلی کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

 درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ مجھ پر فالج کا اٹیک ہوا تھا، جس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھا، میری عدم پیشی پر درخواست مسترد کی گئی۔

 محمود اختر نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق درخواست بحال کی جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مراد علی شاہ کی دہری شہریت کی بنا پر نا اہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں