ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پسماندہ ممالک کو ترقی کرنے میں مدد دینا دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے دوحہ میں منعقدہ اقوام متحدہ کی 5 ویں پسماندہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب میں ترکیہ کے ساتھ تعاون و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ترکیہ کے ضلع قہرمان ماراش میں 6 فروری کے زلزلے نے ہمیں بے حد آزردہ کیا ہے لیکن مخلصانہ بین الاقوامی تعاون و یکجہتی نے ہمیں طمانیت اور تقویت بخشی ہے۔ ان تاریک دِنوں میں پسماندہ ممالک، ترکیہ کی مدد اور اظہارِ یکجہتی کرنے والے، اوّلین ممالک میں شامل  تھے۔ ہمیں پورا احساس ہے کہ ہمیں پہنچائی جانے والی یہ امداد بعض حالات میں ایک بڑی قربانی کے مترادف ہے۔ ترک ملت اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گے۔ ان زلزلوں نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ دِل  کے حوالے سے آپ ترقی یافتہ ترین اور سخی ترین ہیں۔ آپ کے ترک بھائی آپ کے مشکور ہیں”۔

بین الاقوامی نظام کی تیز رفتار تبدیلیوں کے مقابل پسماندہ ممالک کی غیر مستحکم حیثیت کی طرف بھی توجہ مبذول کرواتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ” سب سے پہلے غذائی تحفظ کا موضوع نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ 21 ویں صدی میں ہمارا ابھی تک بھوک کے خاتمے سے اس قدر دُور ہونا  شرمناک پہلو ہے۔ روس۔یوکرین جنگ کے بعد اقوام متحدہ کے ساتھ مِل کر ہمارے طے کردہ استنبول اناج سمجھوتے نے عالمی غذائی قیمتوں کو گِرا کر  دنیا بھر  کے فی کنبہ غذائی مصارف میں کمی کی ہے”۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "پسماندہ ممالک کو ترقی کرنے میں مدد دینا دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں