ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام سیاستدانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑے گا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام، عوام کی فلاح و بہبود اور قومی و معاشی ایجنڈے کے لئے تمام سیاستدانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں،وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات کر کے مناسب حل نکلوا لوں گا۔

وفاقی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں پر ہونے والے تشدد کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں ،یہ حکومت کی ذمہ داری ہے نہ کہ ہائی کورٹ کی ۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں ذمہ داری ایگزیکٹو پر عائد ہوتی ہے ، مجھے افسوس ہے کہ صحافیوں پر ہونے والے تشدد کی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے آپ کو 22ا ے کے تحت ماتحت عدالت میں درخواست دائر کرنا پڑی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں