ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کررہا ہے جو آئی ایم ایف اور دوست ممالک کے ساتھ کیا، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کررہے ہیں جو انہوں نے آئی ایم ایف، قومی مفادات اور پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔

وزراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے اور وہ عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام ، قومی مفادات، پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔ وزیر اعظم نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں،میڈیا کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ کیا جو آج یہ عدالتوں کے ساتھ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ عمران خان آج بھی سیشن عدالت میں پیش نہ ہوئے

 

اُن کا مزید کا کہنا تھا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں