ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات اب پرائیوٹ ادارہ لے گا

کراچی:سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات و نتائج کا کام آٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی ہے، سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اور نتائج کا کام پرائیویٹ ادارے کو سونپ دیا گیا،  دونوں بورڈز کے امتحانات اور نتائج کا کام بورڈز کی بجائے پرائیوٹ ادارہ کرے گا۔

محکمہ بورڈز اور جامعات کی جانب سے سندھ کے تمام میٹرک اور انٹر بورڈز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ اس سسٹم کا مقصد شفافیت اور انصاف ہے اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے بطور کنٹرولنگ اتھارٹی سسٹم کی منظوری دی۔

تمام چیئرمین بورڈز کو امتحانی نظام آٹ سورس کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں