ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان نے ’پٹھان‘ کی کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار دے دیا

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار دیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کنگ خان نے لکھا کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے اور اگر ہم اسے ذاتی طور پر نہ کریں تو اس میں کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔

شاہ رخ خان نے لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ’پٹھان‘ کو محبت اور پیار دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلم کیلئے کام کیا اور ثابت کیا کہ کہ محنت، لگن اور بھروسہ ابھی زندہ ہے۔

واضح رہے کہ ’پٹھان‘ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے اور اس نے ’باہو بلی 2‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں