ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، گاڑی سے ذہنی معذور بچے کی تشدد زدہ نعش برآمد

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر تین میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے بچے کی تشدد زدہ نعش برآمد کی گئی ہے۔

 پولیس کے مطابق مقتول بچے کی عمر دس سال تھی۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق مقتول بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، شبہ ہے کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ نعش ملنے پر لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

بچے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں۔

بچے کے ماموں نے بتایا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور تھا، گرفتار شخص محلے کا رہائشی ہے، اسی نے نعش کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچے کے والد حیدرآباد میں ملازمت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس کو نعش کی اطلاع گاڑی کے مالک نے دی۔

 ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی کا مالک شہزاد والدہ کی دوا لینے گاڑی میں سوار ہوا تو کچھ فاصلے پر جا کر اسے پچھلی سیٹ پر نعش کی موجودگی کا پتا چلا۔ پولیس کا کہنا ہے موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں