ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 47975 ہو گئی

ترک ادارہ برائے انسداد آفات کے صدر یونس سیزر نے بتایا ہےکہ قہرامان  مراش میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 47975  ہو چکی ہے۔

 سیزر نے انقرہ میں  ادارے  کے مرکزی دفتر میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ  چھ فروری کے آنے والے زلزلوں سے متاثرہ  علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے، افسوس کے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونا جاری ہے، اب تک 47975 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 6278  شامی  اور دیگر غیر ملکی باشندے تھے۔

سیزر نے بتایا کہ  اس وقت 3954امدادی  اہلکار ملبہ ہٹانے اور دیگر انسانی امداد کی فراہمی پر مامور ہیں جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے تین سو اہلکار بھی ان کی مدد میں شامل ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں