ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز نے عمران خان کو گدھ سے تشبیہ دے دی

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گدھ سے تشبیہ دیتے ہوئے لاش کو نوچتے گدھ کی تصویر ٹویٹ کردی۔ 

مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے، یہ جان لو کہ اس کا ہر حربہ ناکام ہوچکا ہے اور وہ شخص جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے‘۔

مریم نواز نے دوسری ٹویٹ میں لاش کو نوچتے گدھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لاشوں کا منتظر سیاست دن نہیں گدھ کہلاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے لاشوں کی سیاست بے نقاب کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکن ظل شاہ کے قتل کی تحقیقات اور واقعے کو حادثہ قرار دینے کو مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: ظل شاہ کے ساتھ پیش آئے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں: ظل شاہ قتل کی تحقیقات مسترد، عمران خان کا لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان

عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اگر ظل شاہ کی موت حادثے میں ہوئی تو اُس کے جسم پر 25 سے زائد تشدد کے نشانات کیوں تھے اور اُس کے نازک اعضا پر کس نے تشدد کیا؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں