ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی پنجاب میں انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔  

پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر لیگی قیادت متحرک ہوگئی ، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماوں سے ویڈیو لنک پر مشاورت کی۔  قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا  کہ عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں، تیاری رکھیں ، ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے، ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاوں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے، عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں ، تمام رہنما مریم نواز کیساتھ انتخابی مہم میں بھرپور شرکت اور تعاون کریں ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 30اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کررکھا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں