ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسکرز میزبان کو ملالہ سے نامناسب سوال کرنا مہنگا پڑ گیا

(فائل فوٹو)(فائل فوٹو)

لاس اینجلس: 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے نامناسب سوال کیے جانے پر میزبان جمی کیمل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں پہلی مرتبہ فلم پروڈیوسر اورنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ  شریک ہوئیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی  رہیں۔

ملالہ نے آسکرز میں سِلور رنگ کا چمکیلا گاؤن پہن کر ریڈ کارپٹ پر اس امید کے ساتھ انٹری دی کہ ان کی مختصر ہالی ووڈ فلم  ُاسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ آسکرز حاصل کرے گی تاہم ان کی فلم یہ ایوارڈ اپنے نام نہ کر سکی۔

ایوارڈ شو کے دوران میزبان جمی کمیل نے ملالہ سے مزاحیہ انداز میں ایک متنازع سوال کیا جس پر ملالہ نے حاضر دماغی سے جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔

جمی نے ملالہ سے سوال کیا کہ ’کیا واقعی چند ماہ قبل گلوکارہ ہیری اسٹائل نے اداکار کرس پان پر ایک تقریب میں تھوکا تھا؟‘

جس پر ملالہ یوسفزئی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ صرف امن پر بات کرتی ہیں اور اس متنازع سوال پر تنقید کرنے سے گریز کرتی نظر آئیں جس پر انہیں   خوب سراہا گیا۔

سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کی مذکورہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

qqqq

تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین آسکرز میزبان کو ان کے اس متنازع سوال پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ انہیں آسکرز کی میزبان کرنے کے فرائض  نہ دیئے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں