ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیبلشمنٹ کا حربہ ہوتا ہے معاملہ جاری رکھواورالیکشن کا وقت آجائے، لیاقت بلوچ

 راولپنڈی: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا حربہ ہوتا ہے کہ معاملہ جاری رکھو اور الیکشن کا وقت آجائے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ناگزیر ہوچکے۔ 

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’انفاق فی سبیل اللہ‘ ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا ملک مسائل سے دوچار ہے، سیاست غیر ذمہ دارانہ طرز پر ہے، پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ سارے انتخابات ایک دن میں ہونا چاہیے، یہ سب اسٹیبلشمنٹ یا سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر نہیں کہہ رہے، آج کی اتحادی حکومت ناکام ترین مسائل بڑھ گیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا سندھ اور بلوچستان کی اسمبلی توڑیں ایک دن انتخابات کرائیں، بجلی گیس پانی اور تیل کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کی باعث ٹیکسیشن کا ماحول بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عالمی مالیاتی ادارے ہمارا بازو مروڑ کر ہمارے ایٹمی اثاثہ قید کرنا چاہتے ہیں اور اب سرکاری گاڑیوں میں پٹرول کا نظام برداشت نہیں کیا جا رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں