ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی بالی وڈ میں شہنشاہی برقرار، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: شاہ رخ خان کی بالی وڈ میں شہنشاہی برقرار ہے اور ’پٹھان‘ کی کامیابی کے ساتھ انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کنگ خان کی فلم ’پٹھان کے ساتھ دھماکہ خیز واپسی ہوئی ہے اور اس نے باکس آفس کے متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے۔

’پٹھان‘ پوری دنیا سے اب 1000 کروڑ انڈین روپے سے زائد بزنس کرچکی ہے جس نے کنگ خان کو بالی وڈ میں نمبر ون بنادیا ہے۔

salman khansalman khan

دوسرے نمبر پر دبنگ اسٹار سلمان خان ہیں، جن کی شہرت پر فلموں کی کامیابی اور ناکامی سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔

akshay kumarakshay kumar

فہرست میں تیسرے نمبر پر اکشے کمار براجمان ہیں، اگرچہ ان کو اپنی نئی فلموں کے فلاپ ہونے کا صدمہ سہنا پڑا لیکن ان کی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

hrithik roshanhrithik roshan

چوتھے نمبر پر ایکشن اسٹار ہریتھک روشن ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ’فائٹر‘ کی ریلیز کے بعد وہ مزید اونچائیاں فتح کریں گے۔

ranbir kapoorranbir kapoor

رنبیر کپور پانچویں نمبر پر موجود ہیں، ان کی نئی فلم ’تو جھوٹا میں مکار‘ بالی وڈ میں اچھا بزنس کررہی ہے۔

kartik aryankartik aryan

کارتک آریان چھٹے جبکہ عامر خان ساتویں نمبر پر موجود ہیں، عامر خان کے مداح اس وقت کے منتظر ہیں جب ایک بلاک بسٹر کے ساتھ وہ اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرلیں گے۔

amir khanamir khan

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں