ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈیا کیلئے 2 آسکر ایوارڈ، شاہ رخ خان خوشی سے جذباتی ہوگئے

ممبئی: شاہ رخ خان نے انڈین فلم انڈسٹری کیلئے دو آسکر ایوارڈ جیتنے والے فلمسازوں کو جذبات سے بھرپور مبارکباد دی ہے۔

فلم ’آر آر آر‘ کے گانے اور ’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ ڈاکیومینٹری نے بھارت کیلئے دوآسکر انعام جیتے ہیں۔

بالی وڈ کنگ نے ٹویٹر پر دونوں فلموں کی ٹیم کو گلے لگانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

شاہ رخ خان نے فلمساز ایس ایس راجہ مولی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہماری فلم انڈسٹری کیلئے عالمی دروازے کھول دیئے ہیں۔

بالی وڈ کنگ نے لکھا کہ یہ دونوں آسکر ایوارڈ ہم سب کے کام کیلئے امید اور حوصلہ ہیں۔

’آر آر آر‘ کے گانے ’ناچو ناچو‘ کو بیسٹ اورجنل سونگ جبکہ ’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ کو ڈاکیومینٹری شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں