ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنیل شیٹی کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ویب سیریز کا ٹریلر جاری

ممبئی: بھارت کے مشہور اداکار سنیل شیٹی کی نئی ویب سیریز ’ہنٹر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ایکشن اور سنسنی سے بھرپور اس ویب سیریز میں سنیل شیٹی اے سی پی کی وردی میں دکھائی دیں گے۔

پرنس دھیمن اور الوک باترا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ویب سیریز 8 قسطوں پر مشتمل ہوگی جس میں شائقین کو بھر پور ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔

سوشل میڈیا پر ’ہنٹر‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے لکھا کہ اے سی پی وکرم کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید، میری اس دنیا میں صرف توڑنے کی اجازت ہے، ٹوٹنے کی نہیں۔

سنیل مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ 22 مارچ کو ریلیز ہونے والی ان کی سیریز دیکھیں۔

یاد رہے کہ سنیل شیٹی کی یہ ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جا رہی ہے جس میں خوبرو اداکارہ ایشا دیول، راہول دیو، برکھا بشت، ٹینا سنگھ، چاہت تیجوانی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں