ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے علاقے ژوب میں 2گاڑیوں پر فائرنگ، 7افراد جاں بحق

 ژوب:بلوچستان کے علاقے ژوب میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر کےمطابق ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

 فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ بھی لگ گئی جبکہ زخمی شخص کو لیویز اہلکاروں نے قریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔

لیویز حکام کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر دو گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھنے پر ژوب سے لیویز کی مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں