ترک ریاستوں کی تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج سے انقرہ میں شروع ہو رہا ہے۔
یہ اجلاس ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کا جائزہ لینے کی خاطر منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس کی قیادت صدر ایردوان کریں گے جنہوں نے تنظیم کے بعض رکن ممالک کے سرربراہوں سے ملاقات بھی کی ۔
سب سے پہلے صدر نے اوزبک ہم منصب شوکت مرزیئف بعد ازاں آذری صدر الہام علی ایف اور کرغز صدر صادر کاپاروف سے ملاقاتیں کیں۔
مہمان صدور نے زلزلے کے باعث صدر ایردوان سے اظہار تعزیت کرنے سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔
تنظیم کے اجلاس میں ترکیہ کے علاوہ ، آذربائیجان،قازقستان ،کرغزستان اور اوزبکستان شرکت کر رہے ہیں جبکہ مبصر ممالک کے طور پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ،ترکمانستان اور ہنگری بھی شامل ہونگے۔
اجلاس میں زلزلے کے بعد کی صورتحلا سے نمٹنے کےلیے مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔