ترک اضلاع شانلی عرفا اور ادیامان میں سیلاب کے باعث ہلاک شدگانکی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بارے میں بتایا کہ شانلی عرفا میں 12 اور 2 افراد ادیامان میں ہلاک ہوئے جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے ۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ نقصانات کے تخمینے کا اندازہ لگانا شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دوروز سے شانلی عرفا شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے جس کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔