ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ہیرا پھیری کے تیسرے حصے میں سنجے دت بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری 3 میں اشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول سمیت مزید دو اداکار بھی انٹری دیں گے جن میں بھول بھولیاں 2 کے کارتک آریان اور سنجے دت شامل ہیں۔
سنجے دت ہیرا پھیری 3 میں ایک نابینا ڈان کا کردار نبھائیں گے۔ سنجے دت کے کردار کے بارے میں بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یہ کافی اہم کردار ہوگا ۔ کچھ ایسا ہی ہے جیسا 2007 کی کامیڈی فلم ویلکم میں فیروز خان کا کردار تھا۔ لہذا یہ بھی ایک پیارا ڈان ہو گا۔
Thank you everyone for all the love and trust over this news. Here’s a pic from the sets yesterday. #HeraPheri3 https://t.co/08vs8ckgBp pic.twitter.com/dKBNDlI3oQ
— Himesh (@HimeshMankad) February 22, 2023
سنجے دت نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں فلم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہیرا پھیری 3 کر رہے ہیں اور پوری ٹیم کے ساتھ فلم کی شوٹنگ بہت پُرجوش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین پراجیکٹ ہے اور انہیں اس کا حصہ بننے پر بےحد خوشی ہے۔
#SanjayDutt arrives in style to set the screen on fire! 🔥 pic.twitter.com/rYNCUzx0Re
— VTL Team (@VTLTeam) March 11, 2023
سنجے دت نے مزید کہا کہ ’میرا رشتہ بھی بہت پرانا ہے اور میرے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں‘۔
کامیڈی بلاسٹر فلم ہیرا پھیری 3 میں کارتک آریان کے کردار کی تصدیق گزشتہ سال ہوئی تھی لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ وہ فلم میں کونسا کردار کرنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ پریہ درشن کی ہدایتکاری میں بننے والی ہیرا پھیری 2000 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد 2006 میں اس کا سیکوئل ریلیز کیا گیا اور اب اس کا تیسرا حصہ شوٹنگ کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔