ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دیدیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو دہشت گرد جماعت قرار دیدیا، کہتی ہیں کہ اس جماعت کے سرغنہ نے قانون سے بچنے کیلئے شرپسند رکھے ہوئے ہیں، عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کہا تھا نا کہ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے، جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کیلئے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سیاستدان بہادر ہوتے ہیں، گرفتاری اور احتساب سے نہیں ڈرتے، گرفتاری اور احتساب سے صرف چور، ڈاکو اور دہشت گرد ڈرتے ہیں، گرفتاری سے زیادہ خوف اپنے مکروہ اعمال کا ہے!، یہ سیدھا اعتراف ہے کہ مقدمات سچے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں