ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احمد پور شرقیہ میں 2 نوجوان گٹر میں گر کر جاں بحق

 احمد پور شرقیہ:پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں 2 نوجوان سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے منیر شہید چوک میں رات گئے 2 نوجوان گرین بیلٹ پر چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک نوجوان سیوریج لائن کے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ اسی اثنا میں دوسرا نوجوان دوست کو بچاتے ہوئے خود بھی مین ہول میں گر گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو ورکرز نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد دونوں نوجوانوں کی نعشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیں۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ کلیم اللہ اور 17 سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق تحصیل یزمان سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں