ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان  کی بڑے پیمانے پر  سفارتی ٹریفک کا سلسلہ جاری

صدر رجب طیب ایردوان  کی بڑے پیمانے پر  سفارتی ٹریفک کا سلسلہ جاری ہے۔

صدرایردوان  دارالحکومت انقرہ میں عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی  کو شرفِ ملاقات بخشیں گے۔

صدر ایردوان ،  صدارتی کمپلیکس میں عراقی وزیر اعظم السوڈانی سے ملاقات کے بعد دونوں رہنما وں کی قیادت میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات منعقد ہوں گے۔

مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، عراق کی تعمیر نو، تجارت اور توانائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو  فروغ دینے  سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات میں موجودہ علاقائی اور عالمی امور کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے  معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے بعد صدرایردوان  اور عراقی وزیر اعظم السودانی مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں