ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میشا شفیع اور حسن منہاج کی فلم نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

ٹیکساس: پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ میشاشفیع اور اداکار حسن منہاج کی نئی فلم ’مسٹیش‘ نے ایک عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

فلم ’مسٹیش‘ کو نیریٹیو فیچر کمپٹیشن کی کیٹگری میں ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ کی طرف سے یہ انعام دیا گیا ہے۔

فلم ٹیم کے ممبر رضوان مانجی نے انسٹاگرام پر ایوارڈ جیتنے کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا جس میں ساؤتھ ویسٹ کی جانب سے فلم کی کہانی کو دلکش قرار دیا گیا ہے۔

ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ ٹیکساس کا ایک ادارہ ہے جو ہر سال میوزک، فلم اور کامیڈی کی فیلڈ میں نئے ٹیلنٹ کو ایوارڈ سے نوازتا ہے۔

قبل ازیں رواں برس جنوری میں میشا شفیع نے اپنی فلم کی پہلی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں