ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن صرف ایجنڈا الیکشن ہو گا،  پرویز خٹک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما و  سابق وزیر دفاع  پرویز خٹک نے کہا ہے کہ  عمران خان اور ورکرز پر قتل کے کیسز قابل قبول نہیں ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے ورکرز کو مارا ہے، کیا یہ افراتفری چاہتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن صرف ایجنڈا الیکشن ہو گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں کہ ایک ایجنڈا پر الیکشن ہوں، حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، اگر الیکشن نہیں ہو گا تو ملک میں امن و امان نہیں ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ورکرز پر قتل کے کیسز قابل قبول نہیں ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے ورکرز کو مارا ہے، کیا یہ افراتفری چاہتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن صرف ایجنڈا الیکشن ہو گا۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بھی دھرنے دیئے ہیں لیکن کسی پر شیل نہیں مارے  ہیں،مہنگائی کی بات کرنے والے آج بتائیں آٹا کیوں مہنگا ہے،اب وہ زمانہ نہیں کہ غنڈا گردی  کریں کسی کو کچھ پتہ نہیں چلے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں