ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کینسر میں مبتلا ہوگئیں


فوٹو : فائلفوٹو : فائل

پٹیالہ: بھارتی سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو کینسر کے دوسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بیماری کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ (نوجوت سنگھ سدھو) ایک ایسے جرم کے لئے جیل میں ہیں جس کا انہوں نے ارتکاب نہیں کیا، ہم ہر روز آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور شاید آپ سے زیادہ تکلیف اٹھا رہے ہیں.

اس کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا لکھا کہ آپ کا انتظار کر رہی ہوں، یہ دیکھ کر کہ آپ کو بار بار انصاف سے محروم کر دیا گیا۔ سچ بہت طاقتور ہے لیکن یہ بار بار آپ کے امتحان لیتا ہے.

twittertwitter

انہوں نے مزید لکھا کہ معذرت خواہ ہوں آپ کا انتظار نہیں کر سکتی کیونکہ یہ اسٹیج 2 کینسر ہے۔ آج سرجری ہوگی. کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے کیونکہ یہ خدا کا منصوبہ ہے ۔

سدھو 34 سال پرانے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد مئی 2022 سے پٹیالہ سینٹرل جیل میں بند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں